ویب ڈیسک: صوبائی دارالحکومت پشاور میں پہلی مرتبہ سرکاری سطح پر 30جوڑوں کی اجتماعی شادیوں کا اہتمام کیا گیا، اس حوالے سے صوبائی وزیر قاسم علی شاہ نے کہا کہ یتیم، نادار اور بے بس افراد کی شادیاں ، ان کے گھر بسانا حکومت کا مشن ہے، اس حوالے سے تمام اخراجات صوبائی حکومت برداشت کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ پشاور میں پہلی مرتبہ سرکاری سطح پر 30جوڑوں کی اجتماعی شادیوں کا اہتمام کیا گیا ہے، ان جوڑوں کو 2لاکھ روپے کا چیک بطور سلامی دیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ تمام ایسی بچے بچیاں جو سمجھتے ہیں کہ انھیں سہارے کی ضرورت ہے، تو ہم ان کا ساتھ دینگے۔
قاسم علی شاہ نے کہا کہ نئے جوڑوں کو کاروبار شروع کرنے کےلئے قرضے بھی دے رہے ہیں، جس کے ثمرات ہمارے صوبے کے لوگوں کو ملیں گے، نئَ جوڑوں کو صوبائی حکومت کی جانب سے ہم مبارکباد پیش کرتے ہیں۔
