ویب ڈیسک: سونے کی اونچی اڑان جاری ہے، اس بڑھتی قیمت کے طوفان میں اب سونا فی تولہ 3لاکھ 4 ہزار روپے تک پہنچ گیا۔
ذرائع کے مطابق ملکی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 2500روپے کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد فی تولہ سونے کی نئی قیمت 3لاکھ 4 ہزار روپے ہوگئی۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 10گرام سونا 2 ہزار 144 روپے مہنگا ہو کر 2 لاکھ 60 ہزار 631 روپے کا ہو گیا ہے۔ دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت مزید 25ڈالر کے اضافے سے 2ہزار913 ڈالر کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔
