ویب ڈیسک: ایک بلین ڈالر بزنس کرکے چینی اینیمیٹڈ فلم نے تاریخ رقم کر دی، چین کی کسی بھی فلم کے لیے ایک نیا سنگ میل ہے۔
چین کی مقبول اینیمیٹڈ فلم ‘Ne Zha 2’ نے ملکی تاریخ میں سب سے زیادہ کمائی کر کے باکس آفس کے تمام ریکارڈ توڑ دیے، فلم نے لونر نیو ایئر کی ایک ہفتے کی تعطیلات میں 8 بلین یوان (1.1 بلین ڈالر) کما لیے، جو کہ چین کی کسی بھی فلم کے لیے ایک نیا سنگ میل ہے۔
یہ فلم 2021 میں ریلیز ہونے والی جنگی فلم ‘The Battle of Lake Changjin’ سے بھی آگے نکل گئی، جس نے تقریباً 900 ملین ڈالر کمائے تھے۔
کچھ فلمی تجزیہ کاروں کے مطابق، ‘Ne Zha 2’ کا اگلا ہدف جیمز کیمرون کی ‘Avatar’ (2009) کے ریکارڈ کو توڑنا ہو سکتا ہے، جو دنیا کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم ہے۔ یاد رہے ایک بلین ڈالر بزنس کرکے چینی اینیمیٹڈ فلم نے تاریخ رقم کر دی، چین کی کسی بھی فلم کے لیے ایک نیا سنگ میل ہے۔
