59f6f21e 779f 4eef a9bc fe378e5ed65d

گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان سے کور کمانڈر پشاور لیفٹینینٹ جنرل نعمان محمود کی ملاقات

پشاور:گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان سے کور کمانڈر پشاور لیفٹینینٹ جنرل نعمان محمود نے گورنر ہاس میں ملاقات کی ۔ملاقات میں صوبہ کی امن و امان کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال صوبہ میں کرونا وبا کی موجودہ صورتحال اور حکومتی ایس او پیز پر عملدرآمد سے متعلق بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ملاقات میں کرونا متاثرہ علاقوں میں سمارٹ لاک ڈان اور کرونا ریلیف سرگرمیوں سے متعلق امور بھی زیر غور رہے۔گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان نے ملاقات کے دوران کہا کہ احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد سے کورونا وبا کو شکست دی جا سکتی ہے۔ کرونا وبا سے نمٹنے میں متعلقہ سول و عسکری اداروں کی مشترکہ کوششیں قابل تحسین ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کرونا صورتحال میں سول و عسکری اداروں کے اقدامات کامقصد عوام کی زندگیوں کو کورونا وائرس سے محفوظ بنانا ہے.

مزید پڑھیں:  کیا بابے تعینات کرنے سے مسائل حل ہوجائیں گے