ویب ڈیسک: صوبہ بلوچستان کے ضلع ہرنائی میں دھماکے سے 11 مزدور جاں بحق ہو گئے جبکہ ڈپٹی کمشنر ہرنائی کے مطابق اس واقعہ میں 6 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔
ضلع ہرنائی مِں دھماکے کے حوالے سے پولیس ذرائع نے تبایا ہے کہ یہ دھماکہک کوئلے کی کان میں کام کرنے والے مزدوروں کی گاڑی کے قریب ہوا، جس کے فوری بعد متاثرہ مقام پر ریسکیو کا کام شروع کر دیا گیا۔ ابتدائی طور پر لیویز ذرائع نے بتایا کہ ہرنائی تحصیل شارگ کوئلہ کی لیبر گاڑی پر دھماکہ ہوا۔ جس سے 17افراد زخمی ہوئے، ان زخمیوں کو فوری طبی امداد کیلئے قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے میں زخمی ہونے والے متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی، اس موقع پر قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکار بھی پہنچ گئے اور دھماکے کی جگہ کو تحویل میں لیکر شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیے ہیں۔ڈی سی ہرنائی حضڑت علی کاکڑ نے بتایا کہ جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد کوئلہ کانوں میں مزدوری کرتھے تھے، دھماکے میں پک اپ گاڑی کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے،
ڈپٹی کمشنر ہرنائی کا بتانا ہے کہ شاہرگ کے علاقے میں دھماکے سے 11 مزدور جاں بحق اور 6 زخمی ہوئے۔شاہرگ دھماکے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والے زیادہ تر مزدوروں کا تعلق شانگلہ کے گاؤں پورن سے ہے۔ یاد رہے صوبہ بلوچستان کے ضلع ہرنائی میں دھماکے کے باعث 11 مزدور جاں بحق ہو گئے جبکہ ڈپٹی کمشنر ہرنائی کے مطابق اس واقعہ میں 6 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔
