ڈی چوک کا ایک اور زخمی

رستم، ڈی چوک کا ایک اور زخمی چل بسا، جنازہ آج ادا کیا جائیگا

ویب ڈیسک: ڈی چوک کا ایک اور زخمی چل بسا، جس کا جنازہ آج ادا کیا جائیگا، تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے ڈی چوک اسلام آباد میں کئے گئے احتجاج میں رستم پلوڈھیری سے تعلق رکھنے والا شدید زخمی شاہ نواز ولد عبدالشکور زیر علاج تھا، اور ڈاکڑوں نے اسے گھر منتقل کر دیا تھا لیکن زخموں کے تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔
گزشتہ دنوں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی طرف سے اسے زخمی پیکج 10 لاکھ روپے بھی ملے تھے، معاون خصوصی طفیل انجم نے وزیراعلیٰ کی طرف سے شاہ نواز کو چیک دیا تھا، لیکن علاج ہونے کے باوجود انتقال کر گئے۔ ڈی چوک کا ایک اور زخمی چل بسا، جاں بحق شاہ نواز کی نماز جنازہ آج دن ساڑھے گیارہ بجے ادا کی جائے گی۔

مزید پڑھیں:  گرین کارڈ ہولڈرز کو امریکا میں مستقل رہائش کا حق حاصل نہیں، وینس