جی7 سے روس کو نکالنا غلطی

جی7 سے روس کو نکالنا غلطی تھی، دوبارہ شمولیت پر خوشی ہوگی، ٹرمپ

ویب ڈیسک: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ جی7 سے روس کو نکالنا غلطی تھی، دوبارہ شمولیت پر خوشی ہوگی، اس کےساتھ ہی امریکا کی جانب سے تجارتی شراکت دار ممالک پر باہمی ٹیکس لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ یورپی یونین کے ساتھ تجارت میں بھاری خسارہ ہو رہا ہے، دوسری طرف ان کا کہنا تھا کہ روس اور چین میں ایٹمی ہتھیاروں کی دوڑ لگی ہوئی ہے، جس کی کوئی معقول وجہ ہے نہیں، جو کہ ایک برا شگون ہے، دفاعی اخراجات میں کمی کیلئے روس اور چین سے بات چیت کی جا سکتی ہے۔
امریکی صدر کا کہنا تھا کہ جی7 سے روس کو نکالنا غلطی تھی، ان کی دوبارہ شمولیت پر خوشی ہوگی، میونخ میں روس اور یوکرین کے درمیان بات چیت کا امکان ہے، اس حوالے سے منعقدہ اجلاس میں سعودی عرب بھی شرکت کر رہا ہے، سابق امریکی حکومت نے اس سلسلے میں کچھ نہیں کیا۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا حکومت کو گیارہ ماہ کے دوران3,546مقدمات میں شکست