ریفرنس جب آئیگا تب دیکھا جائیگا

ریفرنس جب آئیگا تب دیکھا جائیگا، ڈرے وہ جس نے کچھ کیا ہو، جسٹس منصور

ویب ڈیسک: سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس منصور علی شاہ نے ریفرنس کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر جواب دیا کہ ریفرنس جب آئیگا تب دیکھا جائیگا، ڈرے وہ جس نے کچھ کیا ہو، جب کچھ غلط کیا ہی نہیں تو ریفرنس کا ڈر کیوں ہوگا۔
سپریم کورٹ میں حلف برداری تقریب کے موقع پر سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس منصور علی شاہ نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کسی سے ذاتی عناد یا اختلاف نہیں۔
ایک سوال کے حواب میں جسٹس منصور علی شاہ نے کہا کہ مقدمات نمٹانے کی شرح دیکھ لیں، کس کے کتنے فیصلے قانون کی کتابوں میں شائع ہوئے، سب سامنے ہے، تمام ریکارڈ سپریم کورٹ کی ویب سائٹ پر موجود ہے۔
جسٹس منصور نے مسکراتے ہوئے کہا کہ ابھی تو حلف برداری کے بعد چائے پینے آیا ہوں۔ اس موقع پر ایک اور سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ ریفرنس جب آئیگا تب دیکھا جائیگا، ڈرے وہ جس نے کچھ کیا ہو، جب کچھ غلط کیا ہی نہیں تو ریفرنس کا ڈر کیسا، اللہ مالک ہے۔
جسٹس منصور علی شاہ نے کہا کہ کسی سے کوئی ذاتی عناد یا اختلاف نہیں، کمرے میں موجود ہاتھی کسی کو نظر نہ آئے تو کیا کہہ سکتے ہیں، باقی تمام ججز کے ساتھ ملاقات ہوتی ہے اور اکٹھے چائے بھی پیتے ہیں۔
قبل ازیں سپریم کورٹ میں 6 نئے مستقل ججز اور ایک قائم مقام جج نے اپنے عہدے کا حلف اٹھایا، چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے نوتعینات ججز سے حلف لیا۔

مزید پڑھیں:  506گاڑیوں پر مشتمل سامان رسد کا بڑا قافلہ پاراچنار پہنچ گیا