آصفہ بھٹو نے ترک صدر

آصفہ بھٹو نے ترک صدر کی گاڑی ڈرائیو کرنا یادگار لمحہ قرار دیدیا

ویب ڈیسک: پاکستان کی خاتون اول آصفہ بھٹو نے ترک صدر کی گاڑی ڈرائیو کرنا یادگار لمحہ قرار دیدیا، فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹا گرام پر پاکستانی خاتون اوّل نے اس یادگار لمحے کی ویڈیو شیئر کی اور اپنے خیالات کا اظہار بھی کیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کی خاتون اول اور صدر مملکت کی صاحبزادی آصفہ بھٹو زرداری نے ترک صدر رجب طیب ایردوان کی گاڑی ڈرائیو کرنے کو ناقابل فراموش لمحہ قرار دیا۔ آصفہ بھٹو نے اس یادگار لمحے کی ویڈیو انسٹا گرام پر شیئر کی اور اس کے ساتھ ساتھ اپنے خیالات کا اظہار بھی کر دیا۔
سوشل میڈیا پر ان کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو میں ترک صدر اور پاکستانی صدر آصف زرداری کو آصفہ بھٹو زرداری کے ہمراہ گاڑی میں سوار دیکھ سکتے ہیں۔ ویڈیو میں آصفہ بھٹو گاڑی چلا رہی ہیں جبکہ رجب طیب اردوان ان کے ساتھ فرنٹ سیٹ پر بیٹھے ہیں اور صدرِ مملکت آصف زرداری پیچھے والی نشست پر موجود ہیں۔
پاکستانی خاتون اوّل نے ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا ہے کہ صدر طیب اردوان کے دورۂ پاکستان کے موقع پر ان کی گاڑی چلانا ایک یادگار لمحہ ہے۔ یاد رہے کہ پاکستان کی خاتون اول آصفہ بھٹو نے ترک صدر کی گاڑی ڈرائیو کرنا یادگار لمحہ قرار دیدیا.

مزید پڑھیں:  پنجاب کے بیشتر اضلاع سمیت ملک بھر میں بارش کا امکان