ویب ڈیسک: ضلع دیر لوئر میں کباڑ کے گودام میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کے شعلوں نے لوگوں پر خوف طاری کر دیا۔
ریسکیو 1122 ذرائع کا کہنا ہے کہ تیمرگرہ بائی پاس پر کباڑ کے گوداموں میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس کی وجہ تاحال معلوم نہ ہو سکی، آتشزدگی کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122 فائر فائیٹرز اور فائر ویکلز روانہ کر دیئے گئے۔
کباڑ کے گودام میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کے شعلوں نے لوگوں پر خوف طاری کر دیا، آگ کی شدت کو دیکھتے ہوئے ضلع بھر سے فائر ویکلز طلب کی گئیں، ریسکیو 1122 کے فائر فائٹرز نے مختلف اطراف سے فائر فائٹنگ میں حصہ لیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آگ بجھانے کے اس آپریشن میں تین فائر وہیکلز، ایک واٹر باوزر اور تین ایمبولینسز سمیت 30 ریسکیورز نے حصہ لیا، اور پانچ گھنٹے مسلسل جدوجہد کرنے کے بعد آگ پر مکمل طور پر قابو پا لیا گیا، اس کے ساتھ ہی اردگرد کے باقی گوداموں کو محفوظ کر لیا گیا۔
