2222 1

چین کا چھ سو کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی مگلیو ٹرین کا کامیاب تجربہ

ویب ڈسک : چین کے شہر شنگھائی میں تیار کردہ مگلیو ٹرین کا کامیاب آزمائشی تجربہ کیا گیا،یہ ٹرین چھ سو کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ماہر انجینئرز کی تیار کردہ ٹرین ٹرانسپورٹ سسٹم میں ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگی، کامیاب تجربے نے ذرائع نقل و حمل کی دنیا میں ایک اور نئی راہ کھول دی ہے۔

مزید پڑھیں:  پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کی بھارتی گلوکار بادشاہ کیساتھ نئی ویڈیو وائرل

رپورٹ کے مطابق ابتدائی مگلیو پروٹو ٹائپ گاڑیاں سال 2020 کے اختتام تک تیار کر لی جائیں گی، اگر یہ ٹرین پاکستان میں چلے تو کراچی سے لاہور کا فاصلہ دو گھنٹے سے بھی کم وقت میں طے ہو گا۔

اس سے دو سال قبل  جاپان نے بھی دنیا کی تیز ترین ریل گاڑی ’مگلیو ٹرین‘ کا کامیاب تجربہ کیا تھا۔

مزید پڑھیں:  پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کی بھارتی گلوکار بادشاہ کیساتھ نئی ویڈیو وائرل

مقناطیسی طاقت کی حامل یہ ٹرین اپنے ٹریک پر تیرتے ہوئے آگے کی طرف سفر کرتی ہے اور ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے یہ ٹرین ہوا میں معلق ہو۔

ریل گاڑی پر سوار مسافروں کا کہنا تھا کہ اس ٹرین میں بیٹھ کر سفر ہوائی جہاز جیسا معلوم ہوتا ہے۔