16ہزار اساتذہ بھرتی کا فیصلہ

خیبرپختونخوا حکومت کا صوبہ بھر میں16ہزار اساتذہ بھرتی کا فیصلہ

ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے صوبہ بھر میں 16ہزار سے زائد اساتذہ کو بھرتی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔
اس حوالے سے محکمہ تعلیم خیبر پختونخوا کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ نئی بھرتیاں معیاری تعلیم کے فروغ کے لیے کی جارہی ہیں، صوبے میں نئی بھرتیوں سے نوجوانوں کو روزگار بھی فراہم ہوگا۔
محکمہ تعلیم خیبر پختونخوا کی جانب نسے مزید کہا گیا ہے کہ اسامیوں کی تفصیلات محکمہ تعلیم کی ویب سائٹ پر جلد مشتہر کی جائیں گی جس کے ذریعے امیدوار اپلائی کرسکیں گے۔

مزید پڑھیں:  فلسطینیوں کی آبادکاری، امریکہ اور اسرائیل کا افریقی ممالک سے رابطہ