سونے کی قیمت

سونے کی قیمت بلند ترین سطح پر ،فی تولہ 3لاکھ 6ہزار 200روپے کا ہوگیا

ویب ڈیسک: عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت بلند ترین سطح پر پہنچ گئی جس کے بعد فی تولہ سونا 3لاکھ 6ہزار 200روپے کا ہو گیا ۔
تفصیلات کے مطابق قیمتوں میں اضافے کے بعد سونے کی قیمت ایک بار پھر نئی بلند ترین سطح پر آگئی، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 20 ڈالر کے اضافے سے 2933ڈالر کی بلند ترین سطح پر آگئی۔
عالمی سطح پر قیمتوں میں اضافے کے بعد مقامی سطح پر بھی سونے کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے، فی تولہ سونے کی قیمت 2200 روپے کے اضافے سے 3لاکھ 6ہزار 200روپے کی نئی بلند ترین سطح پر آگئی ۔
فی دس گرام سونے کی قیمت 1ہزار 886روپے بڑھ کر 2لاکھ 62ہزار 517روپے کی نئی بلند ترین سطح پر آگئی ہے ۔

مزید پڑھیں:  سوشل میڈیا پروپیگنڈا: علیمہ خان ایک بار پھر جے آئی ٹی میں پیش