ویب ڈیسک: پیکا ایکٹ کیخلاف ملک بھر میں صحافی سراپا احتجاج ،اسلام آباد کے ڈی چوک میں پولیس اور صحافی آمنے سامنے آگئے۔
تفصیلات کے مطابق متنازعہ پیکا ایکٹ ترامیم کے خلاف کراچی، لاہور، پشاور، کوئٹہ سمیت مختلف شہروں میں مظاہرے جاری ہیں اس دوران صحافتی برادری پیکا ایکٹ کے خلاف سڑکوں پر نکل آئی۔
صحافیوں کی جانب سے علامتی بھوک ہڑتالی کیمپس تیسرے روز بھی جاری ہے ،وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ڈی چوک پراحتجاج کے دوران صحافی اور پولیس آمنے سامنے آگئے۔
کراچی پریس کلب میں صحافیوں کا بھوک ہڑتالی کیمپ جاری ہے، صحافیوں نے پیکا ایکٹ کیخلاف شدید نعرے بازی کی۔
کوئٹہ میں بھی صحافیوں کی کثیر تعداد نے احتجاجی کیمپ میں شرکت کی ، شرکا نے صحافیوں سے بھرپور اظہار یکجہتی کیا۔
لاڑکانہ میں بھی صحافیوں نے مطالبات کی منظوری تک احتجاجی تحریک جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔
گمبٹ میں قائم کردہ بھوک ہڑتال کیمپ میں پیکا ایکٹ کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی۔
