نوجوان کی جلی ہوئی لاش

کراچی سے لاپتہ ہونے والے نوجوان کی جلی ہوئی لاش مل گئی

ویب ڈیسک: کراچی کے علاقے ڈیفنس سے 6جنوری کو لاپتہ ہونے والے نوجوان مصطفی کی جلی ہوئی لاش مل گئی ہے۔
ڈی آئی جی سی آئی سی آئی اے پولیس مقدس حیدر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ مصطفی کی لاش پولیس کو حب چوکی سے ملی ہے، مصطفی کو گاڑی سمیت 6جنوری کو حب چوکی لے جایا گیا۔
مقدس حیدر کا کہنا تھا کہ کہ ملزم ارمغان نے مصطفی کو گاڑی میں بٹھا کر آگ لگائی، مصطفی کی جلی ہوئی لاش گاڑی سے ملی ہے، اس سے قبل ڈیفنس فیز 5 میں واقع ملزم ارمغان کے گھر پر پولیس نے کارروائی کی تھی تو تلاشی کے دوران خفیہ کمرے میں گولیوں کے نشانات اور قالین پر خون کے دھبے پائے گئے تھے۔
انہوں نے کہا کہ مغوی مصطفی کی والدہ کے ڈی این اے میچ کیلئے لیب بھیجوائے گئے تھے، ڈی این اے کو ملزم ارمغان کے گھر سے ملنے والے خون سے میچ کیا جائے گا، کرائم سین یونٹ نے ارمغان کے گھر سے خون کے نمونے لیے تھے۔
ڈی آئی جی سی آئی اے کا کہنا تھا کہ گزشتہ دنوں پولیس نے مصطفی کی تلاش میں اس گھر پر چھاپا مارا تو ملزم ارمغان نے بھاری اسلحے سے فائرنگ کر دی تھی جس سے ڈی ایس پی اور ایک پولیس اہلکار زخمی ہوگئے تھے۔
مقدس حیدر نے بتایا کہ گرفتاری کے بعد ملزم ارمغان سے تفتیش ہوئی تو اس نے مصطفی کو قتل کرکے لاش ملیر ندی میں پھینکنے کا انکشاف کیا مگر مصطفی کی لاش نہیں مل سکی، جس کے بعد ملزم اپنے ابتدائی بیان سے بھی مکر گیا تھا۔

مزید پڑھیں:  نیتن یاہو نے غزہ کے کچھ حصوں پر قبضے کی دھمکی دیدی