download 71

پشاور ہائی کورٹ میں کورونا وباء کیس کی سماعت

پشاور:ہائیکورٹ پشاور میں کورونا وبا کیس کی سماعت ہوئی ۔ سماعت کے دوران ہیلتھ کیئر کمیشن کے نمائندہ اور اے اے جی عدالت میں پیش ہوئے ۔ نمائندہ ہیلتھ کیئر کمیشن کا کہنا تھا کہ صوبے میں اس وقت 500 وینٹی لیٹر موجود ہے۔کورونا وائرس کے مریضوں کے لئے 503 بیڈ پرائیویٹ ہسپتالوں میں مختص کئے ہیں۔ سماعت کے دوران جسٹس قیصر رشید نے کہا کہ رپورٹ آئے ہیں آپ لوگ غیر تربیت یافتہ عملے سے وینٹی لیٹر کیو آپریٹ کرتے ہیں۔ وینٹی لیٹر صحیح طور پر آپریٹ نہ کرنے سے مریضوں کو اور پریشانی ہوجاتی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ لیبارٹریز کورونا ٹیسٹ کا کتنا فیس وصول کررہے ہیں۔ جسٹس قیصر رشیدکا مزید کہنا تھا کہ عدالت نے پرائیوٹ ہسپتال جہاں پر کورونا ٹیسٹ کئے جاتے ہیں ان کا انتظامیہ کو طلب کرلیا۔جہاں ٹیسٹ ہورہے ہیں انتظامیہ آئے ہمیں بتائے کتنا فیس وصول کررہے ہیں۔ عدالت نے سماعت 30 جون تک ملتوی کر دی۔

مزید پڑھیں:  پشاور، جرائم پیشہ افراد کی کھوج فٹ پرنٹ سے کی جائیگی، نیا آلا متعارف کرا دیا گیا