سپریم کورٹ میں سنیارٹی لسٹ

نئے ججز کی تعیناتی کے بعد سپریم کورٹ میں سنیارٹی لسٹ اپ ڈیٹ

ویب ڈیسک: سپریم کورٹ آف پاکستان میں نئے ججز کے بعد سنیارٹی لسٹ اپڈیٹ ہوگئی جس میں چیف جسٹس کے بعد جسٹس منصور علی شاہ پہلے نمبر پر آگئے ۔
نئی سنیارٹی لسٹ میں چیف جسٹس آف پ اکستان یحییٰ آفریدی کے بعد جسٹس منصور علی شاہ پہلے نمبرپرآگئے ،جسٹس منیب اختر دوسرے اورجسٹس امین الدین کا تیسرانمبرہے۔
جسٹس جمال مندوخیل چوتھے اورجسٹس محمد علی مظہر پانچویں نمبر پر ہیں،جسٹس عائشہ ملک کا چھٹا اورجسٹس اطہر من اللہ کا ساتواں نمبر ہے۔
جسٹس حسن اظہر رضوی آٹھویں،جسٹس شاہد وحید نویں،جسٹس مسرت ہلالی دسویں اور جسٹس عرفان سعادت گیارہویں نمبرپر ہیں۔
اسی طرح جسٹس نعیم اختر افغان بارہویں اورجسٹس شہزاد ملک تیرہویں نمبر پرہیں،جسٹس عقیل عباسی چودھویں اورجسٹس شاہد بلال حسن پندرہویں نمبرپرموجود ہیں ۔
جسٹس ہاشم کاکڑ 16ویں ،جسٹس شفیع صدیقی سترہویں،جسٹس صلاح الدین اٹھارہویں،جسٹس شکیل احمد انیسویں نمر پر ہیں۔
سنیارٹی لسٹ کے مطابق جسٹس عامر فاروق سنیارٹی میں بیسویں، جسٹس اشتیاق ابراہیم کا اکیسواں نمبر ہے۔

مزید پڑھیں:  مارچ کے بجلی بلوں سے نیٹ میٹرنگ یونٹس غائب،صارفین میں تشویش