ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی صدر جنید اکبر خان نے تحصیل رستم کا دورہ کرکے کارکن کی وفات پر لواحقین سے تعزیت کی ۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان انصاف کے صوبائی صدر جنید اکبر خان نے تحصیل رستم کا دورہ کیا جہاں انہوں نے گاؤں پلو ڈھیری جا کر ڈی چوک میں زخمی ہونے والے کارکن شاہ نواز کی وفات پر لواحقین سے تعزیت کی اور مرحوم کے بلنددرجات کیلئے دعا کی ۔
اس موقع پر وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی طفیل انجم ، صوبائی جنرل سیکرٹری اور ایم این اے علی اصغر نے جاں بحق کارکن کی قبر پر حاضری دی ۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی صدرپی ٹی آئی جنید اکبر کا کہنا تھا کہ حقیقی آزادی کی جدوجہد میں شہید کارکن شاہ نواز کی قربانی رائیگاں نہیں جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ پارٹی شہید کارکن کے خاندان کے ساتھ مرے دم تک کھڑے رہے گی ۔
