تخریب کاری کا منصوبہ ناکام

چارسدہ میں تخریب کاری کا منصوبہ ناکام ، بارودی مواد برآمد

ویب ڈیسک: چارسدہ پولیس نے تخریب کاری بڑا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے بھاری مقدار میں راکٹ گولے اوردیگر بارودی مواد برآمد کرکے ناکام بنا دیاگیا ۔
ذرائع کے مطابق پولیس کو اطلاع ملی کہ تھانہ خواجہ وس کی حدود پولیٹیکل روڈ نزد شیخ شنڈا بابا مقبرہ پل کے نیچے ایک مشکوک بوری پڑی ہے جس پر پولیس بم ڈسپوزل اسکواڈ (BDS) کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچی اور مشکوک بوری کی تلاشی لی۔
تلاشی کے دوران 9 راکٹ لانچر گولے، 13 فیوز، 5 کارٹیجز اور 40 رنگ کارٹیجز برآمد کیے گئے۔
بم ڈسپوزل اسکواڈ نے تمام بارودی مواد کو ناکارہ بنا کر علاقے کو بڑی تباہی سے بچا لیا۔
پولیس نے علاقے میں مزید سرچ آپریشن تیز کر دیا ہے تاکہ کسی بھی تخریبی منصوبے کو بروقت روکا جا سکے۔

مزید پڑھیں:  بلوچستان: زیرتعمیر ڈیم پر نامعلوم افراد کا حملہ،7 مزدور اغوا