پاکستان کی نیو ڈویلپمنٹ بینک

پاکستان کی نیو ڈویلپمنٹ بینک میں شمولیت کی منظوری

ویب ڈیسک: اقتصادی رابطہ کمیٹی کی جانب سے پاکستان کی نیو ڈویلپمنٹ بینک میں شمولیت کی منظوری دے دی گئی ۔
نیو ڈویلپمنٹ بینک میں شمولیت کے بعد پاکستان 582ملین ڈالر کے 5,882 شیئرز خریدے گا، 116 ملین ڈالر فوری ادا کرے گا۔
تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں وزارت تجارت کی درآمدی پالیسی آرڈر میں نئی اشیا شامل کرنے کی منظوری دی گئی۔
فیصلے کے تحت پی ایس کیو سی اے کی نئے معیاری اشیا کو لازمی ریگولیٹری فریم ورک میں شامل کر دیا گیا، پاکستان کی نیو ڈویلپمنٹ بینک میں شمولیت کی منظوری دے دی گئی۔
پاکستان 582 ملین ڈالر کے 5,882 شیئرز خریدے گا، 116 ملین ڈالر فوری ادا کیے جائیں گے۔
اسی طرح ڈسکوز کے شیئرز صدر پاکستان کے نام منتقل کرنے کی منظوری دی گئی، کمیٹی نے ہدایت دی کہ ٹرانسفر سے مالی اثرات نہ ہونے کی تصدیق ضروری ہے۔
اجلاس میں پی ایس او اور سوکار کی مشترکہ ٹریڈنگ کمپنی کے قیام کی منظوری دی گئی، کمپنی کے قیام کے لیے سرمایہ کاری اور آپریشنل امور کی جانچ پڑتال کی ہدایت دی گئی۔
اجلاس میں 133 ترقیاتی منصوبوں کے لیے 19.15 ارب روپے کے فنڈز کی منظوری دی گئی، وزارت ہاسنگ کے لیے 5.36 ارب روپے، سندھ کو 4.25 ارب اور کے پی کو 1.11 ارب دیے گئے۔
نادرا کو فاٹا سیٹیزن فیسلیٹیشن سینٹرز کے لیے 1.914 ارب روپے کی منظوری دی گئی۔وزارت صحت کو 50 کروڑ روپے، جان بچانے والی ادویات اور ویکسین کی خریداری کے لیے فنڈز مختص کردیے گئے۔

مزید پڑھیں:  افغان مہاجرین کی واپسی، عارضی کیمپ قائم کرنے کا فیصلہ