غیرقانونی تارکین وطن گوانتاناموبے بھیج دیئے

امریکہ نے بڑی تعداد میں‌ غیرقانونی تارکین وطن گوانتاناموبے بھیج دیئے

ویب ڈیسک: امریکہ نے بڑی تعداد میں‌ غیرقانونی تارکین وطن گوانتاناموبے بھیج دیئے، ان قیدیوں میں وینزویلا کے باشندوں کی تعداد سب سے زیادہ ہے.
تفصیلات کے مطابق نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آتے ہی سب سے پہلے غیر قانونی تارکین وطن کو نشانے پر رکھتے ہوئے ان کی ملک بدری کا عمل شروع کر دیا، اس حوالے سے کارروائیوں کے دوران ٹرمپ انتظامیہ نے بتایا تھا کہ یہ غیرقانونی تارکین وطن گوانتاناموبے بھیج دیئے جائیں‌گے، اب اس فارمولے پر عمل کرتے ہوئے امریکہ نے بڑی تعداد میں‌ٹیرقانونی تارکین وطن گوانتاناموبے بھیج دیئے.
میڈیا رپورٹس کے مطابق 100 سے زائد قیدیوں میں بڑی تعداد میں وینزویلا کے باشندے شامل ہیں جبکہ معمولی جرائم کے مرتکب تارکین وطن قیدی بھی گوانتانامو بے منتقل کردیے گئے، شاید ان کا جرم غیر قانونی طور پر امریکہ میں قیام ہی تھا۔
اس صورتحال میں‌ٹرمپ انتظامیہ پر تارکین وطن کے بنیادی حقوق سلب کرنے کا مقدمہ دائر کردیا گیا، اس حوالے سے درخواست گزار کے وکیل لی گلرنٹ ایڈووکیٹ نے مؤقف اپنایا کہ قیدیوں تک پہنچنے کی کوشش کرنے والے وکلا کو بھی رسائی سے محروم کر دیا گیا، انہوں نے واضح کیا کہ امریکی تاریخ میں کسی کو گرفتار کر کے گوانتاناموبے منتقل نہیں کیا گیا.

مزید پڑھیں:  کوئٹہ سے چمن کیلئے ٹرین سروس بحال ،دیگر صوبوں کیلئے بدستور معطل