ویب ڈیسک: نواب شاہ میں زائرین کی وین کو حادثہ پیش آ گیا، جس کے باعث 6 افراد جاں بحق اور 10 زخمی ہو گئے، جاں بحق اور زخمیوں کو تحصیل ہسپتال قاضی احمد منتقل کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق نواب شاہ کے علاقے قاضی احمد میں آمری روڈ پر زائرین کی وین کو حادثہ پیش آگیا، اس حوالے سے پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثے میں 6 افراد جاں بحق اور 10 زخمی ہو گئے، حادثے میں زخمیوں کو بھی تحصیل ہسپتال قاضی احمد منتقل کر دیا گیا، تاکہ بروقت ان کا علاج معالجہ کرایا جا سکے۔ان کے علاوہ حادثے میں جاںبحق ہونے والوں کی نعشیں بھی ہسپتال پہنچا دی گئیں.
حکام کی جانب سے مزید بتایا گیا کہ زائرین پنجاب سے ٹرین کے ذریعے نواب شاہ پہنچے، نواب شاہ سے وین پر سیہون شریف عرس پر جارہے تھے، کہ اس دوران مسافر وین سامنے سے آنیوالی ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرائی۔
