فرخ حبیب اور حماد اظہر کو اشتہاری

فرخ حبیب اور حماد اظہر کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع

ویب ڈیسک: سابق وزیر فرخ حبیب اور پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کردی گئی۔
انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد میں پی ٹی آئی قیادت کے خلاف جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس کی سماعت جج طاہر عباس سپرا نے کی۔
دوروان سماعت عدالت کی جانب سے سابق وزیر فرخ حبیب اور حماد اظہر کو اشتہاری قرار دینے کی کاروائی کا آغاز کردیاگیا۔
دورانِ سماعت جج طاہر عباس سپرا نے ریمارکس دیے کہ بانی پی ٹی آئی جیل میں ہیں، اس حوالے سے منسٹری کو آج خط لکھوں گا۔ انہوں نے کہا کہ اس مقدمے کے جیل ٹرائل کے حوالے سے خط لکھوں گا۔
بعد ازاں انسداد دہشت گردی عدالت نے دونوں کیسز کی سماعت 17 مارچ تک ملتوی کردی۔
واضح رہے کہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان و دیگر ملزمان کے خلاف تھانہ رمنا میں 2 مقدمات درج ہیں۔

مزید پڑھیں:  مافیاز کے خلاف آخری حد تک جاؤں گا، کامران ٹیسوری