1000x 1 4

موجودہ حالات میں حکومت نے لوگوں کے لئے کچھ نہیں کیا- سابق صدر آصف علی زرداری

لاہور:سابق صدرآصف زرداری کا قمرزمان کائرہ اورچوہدری منظوراحمدکوفون،آصف زرداری نےپنجاب کی قیادت سےتازہ ترین صورتحال پرتفصیلی تبادلہ خیال کیا.

آصف زرداری کا کہنا تھا کہ مقدمات کاخوف نہیں،پہلےبھی عدالتوں میں مقابلہ کیااب بھی کریں گے،پنجاب میں جیالے متحد رہیں جلد اچھا وقت آنے والا ہے،پیپلزپارٹی نے2008کےعالمی بحران میں کسانوں اورمزدوروں کوسپورٹ کیا،کسانوں اورمحنت کشوں کیلئےسپورٹ پروگرامزسےملکی معیشت واپس آئی.

مزید پڑھیں:  اوور بلنگ کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، محسن نقوی

ان کا مزید کہنا تھا کہ بدقسمتی سےحکومت صوبوں کومضبوط بنانےکی بجائے انہیں مزیدکمزورکررہی ہے،وفاق میں بیٹھےلوگ سیاسی ادراک نہیں رکھتے،ہربحران کومزیدگہراکردیتےہیں،2سیلابوں کےباوجودہم نےخوراک کی کمی نہیں ہونےدی،آج شدیدقلت کاخطرہ ہے،ہم گندم،چینی اورکپاس کوبرآمدکررہےتھےیہ درآمد کررہےہیں.

مزید پڑھیں:  بشریٰ بی بی کی اڈیالہ جیل منتقلی کی درخواست بحال

ان کا کہنا تھا کہ ٹڈی دل سےکسان کواورملک کوجونقصان ہوگاوہ کئی سالوں تک پورانہیں ہوسکےگا،کوئی ذاتی جرم نہیں کیاتھاکہ میں نےبلوچستان سےمعافی مانگی تھی،میں سمجھتاتھاناراض بلوچوں کوقومی دھارےمیں واپس لانامیری ذمہ داری ہے