موٹر سائیکل موٹر کار تصادم

کوہاٹ: موٹر سائیکل اور موٹر کار میں تصادم ،1شخص جاں بحق

ویب ڈیسک: کوہاٹ میں موٹر سائیکل اور موٹر کار کے درمیان تصادم کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہو گیا ۔
ذرائع کے مطابق حادثہ بائی پاس روڈ پر پیش آیا جہاں موٹر سائیکل اور موٹر کار آپس میں ٹکرا گئیں جس کے نتیجے میں ایک شخص موقع پر جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہو گیا ۔
حادثے میں جاں بحق ہونے والے شخص کی نعش اور زخمی کو ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا کابینہ کا اجلاس 18مارچ کو طلب کرلیا گیا