حاضری سے استثنیٰ کی درخواست

دہشتگردی مقدمات: علیمہ اور عظمی خان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور

ویب ڈیسک: دہشتگردی کے مقدمات میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہنوں علیمہ خان اور عظمی خان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کر لی گئی۔
انسداد دہشت گردی عدالت لاہور میں سابق وزیراعظم عمران خان کی بہنوں علیمہ خان اور عظمیٰ خان کی 5 اکتوبر جلائوگھیرا ئو کے 2مقدمات میں عبوری ضمانتوں کی درخواستوں پر سماعت ہوئی۔
حاضری معافی کی درخواست میں مقف اختیار کیا گیا کہ علیمہ خان اور عظمی خان میانوالی گئی ہیں، حاضری معافی کی درخواست منظور کی جائے جس پر عدالت نے علیمہ خان اور عظمی خان کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کر لی۔
بعدازاں عدالت نے علیمہ خان اور عظمی خان کی ضمانتوں میں 12 اپریل تک توسیع کرتے ہوئے کیس کی سماعت ملتوی کر دی

مزید پڑھیں:  بنوں میں سی ٹی ڈی اہلکار کو اغواء کرنے کی کوشش ناکام