جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات میں

جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات میں سلمان اکرم راجا و دیگر قصور وار قرار

ویب ڈیسک:5اکتوبر کو جلاؤگھیرا ؤ اور تشدد کے تین مقدمات میں پی ٹی آئی رہنماء سلمان اکرم راجا، ضمیر جھنڈو اور علی امتیاز وڑائچ سمیت دیگر کو قصور وار قرار دے دیا گیا۔
انسداد دہشت گردی عدالت میں 5 اکتوبر کو جلاؤ گھیرا ؤ اور تشدد کے تین مقدمات میں پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجا، ضمیر جھنڈو اور علی امتیاز وڑائچ سمیت دیگر کی عبوری ضمانتوں پر سماعت ہوئی۔
سماعت کے دوران سلمان اکرم راجا سمیت دیگر ملزمان نے عدالت میں پیش ہوکر حاضری مکمل کروائی۔
دوران سماعت پولیس نے تھانہ اسلام پورہ کے مقدمے کی رپورٹ پیش کردی جس میں پولیس نے سلمان اکرم راجا سمیت 7 ملزمان کو قصور وار قرار دیا۔
عدالت نے اسلام پورہ تھانہ کے مقدمے میں آئندہ سماعت پر دلائل طلب کرتے ہوئے تھانہ مستی گیٹ اور لاری اڈا کے مقدمات میں بھی تفتیشی رپورٹ طلب کر لی۔
بعدازاں انسداد دہشت گردی عدالت نے ملزمان کی عبوری ضمانتوں میں 12 اپریل تک توسیع کرتے ہوئے کیس کی سماعت ملتوی کر دی۔

مزید پڑھیں:  عید الفطر کس دن ہوگی؟ سپارکو نے بھی پیشگوئی کردی