دشمنی کی بناء پر 5افراد قتل

پشاور، بڈھ بیر میں ذاتی دشمنی کی بناء پر 5افراد قتل

ویب ڈیسک: پشاور کے علاقہ بڈھ بیر میں ایک اور خونیں واردات رونما ہوئی، بڈھ بیر میں ذاتی دشمنی کی بناء پر 5افراد قتل کر دیئے گئے، ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں، ملزمان کو جلد گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق صوبائی دارالحکومت پشاور کے علاقہ بڈھ بیر میں ایک اور خونیں واردات رونما ہوئی، جس کے حوالے سے پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ذاتی دشمنی کی بناء پر 5 افراد قتل کر دیئے گئے، یہ واقعہ ضلع بڈھ بیر کے علاقے ماشوخیل میں رات دو بجے پیش آیا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ تھانہ بڈھ بیر کی حدود راستہ روندہ ماشو خیل محلہ فتح خان خیل میں سابق قتل مقاتلے کی دشمنی کی بنا پر ملزمان امتیاز، علی گوہر پسران ستار، سرفراز ولد امتیاز، شغیب ولد علی گوہر ساکنان ماشو خیل محلہ انیزی نے گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کر کے 5 افراد قتل کر دیئے۔
پولیس ریکارڈ کے مطابق فائرنگ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ ہے، تاہم ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں، اور جلد انہیں گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔ واقعے کا مقدمہ ملک ارشد کی مدعیت میں تھانہ بڈھ بیر میں درج کر لیا گیا ہے، جس میں امتیاز، سرفراز، علی گوہر اور شعیب کو نامزد کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان اور مقتولین آپس میں چچازاد بھائی ہیں۔
ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں ملک امان ولد قاسم خان، ناہید ولد ہستم، مقصود ولد ناصر، امداد، رازم خان پسران مراد خان ساکنان ماشو خیل محلہ انیزی شامل ہیں۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس فوری موقع پر پہنچ گئی اور نعشوں کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا۔
یاد رہے کہ پشاور کے علاقہ بڈھ بیر میں ایک اور خونیں واردات رونما ہوئی، بڈھ بیر میں ذاتی دشمنی کی بناء پر 5افراد قتل کر دیئے گئے، ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں، ملزمان کو جلد گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

مزید پڑھیں:  حج 2025: سعودی حکومت نے لازمی شرط کا اعلان کردیا