ویب ڈیسک: آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی خصوصی تقریب آج لاہور شاہی قلعہ میں ہوگی، جس کیلئے تمام تر تیاریاں آخری مراحل میںہیں، تقریب میںکرکٹ لیجنڈز کی پینل ڈسکشن ہوگی، پی سی بی اور آئی سی سی کے اہم عہدیداران اور دیگر مہمان تقریب میں شریک ہوں گے.
تفصیلات کے مطابق آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی خصوصی تقریب آج لاہور شاہی قلعہ میں ہوگی، جس کیلئے تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہو گئیں، تقریب میں کرکٹ لیجنڈز کی پینل ڈسکشن ہوگی، پاکستان کرکٹ بورڈ اور انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے عہدیداران و دیگر مہمانان شریک ہوں گے، جبکہ اس موقع پر گلوکار عاطف اسلم چیمپئنز ٹرافی کا آفیشل ترانہ گائیں گے۔
چیمپئنزٹرافی کا آغاز19 فروری کو کراچی میں ہوگا، جس کا پہلا میچ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا، اس موقع پر یہ بتانا بھی لازمی ہے کہ سہ ملکی سیریز میںنیوزی لینڈ کے ہاتھوں شکست کے بعد پاکستانی ٹیم کو ڈبل محنت درکار ہوگی کیونکہ کیویز کا مورال بلند ہوگا جبکہ شاہینوںکو وننگ ٹریک پر آنے کیلئے جان لڑانا ہوگی.
میگا ایونٹ میںپاک بھارت ہائی وولٹیج ٹاکرا 23 فروری کو دبئی میں رکھا گیا ہے، چمپئنز ٹرافی کا میلہ کراچی، لاہور، راولپنڈی اور دبئی کے میدانوںپر سجے گا۔ پہلے میچ میںپاکستان، نیوزی لینڈ، جنوبی افریقہ اور افغانستان کی ٹیمیں کراچی میں جبکہ بنگلادیش اور بھارت کی ٹیمیں دبئی پہنچ گئی ہیں، جہاںان کا پہلا میچ 20 فروری کو ہوگا۔
