آئندہ 15روز کیلئے پیٹرول ایک روپے

آئندہ 15روز کیلئے پیٹرول ایک روپے، ڈیزل 4روپے سستا کر دیا گیا

ویب ڈیسک: وفاقی حکومت کی جانب سے آئندہ 15روز کیلئے پیٹرول ایک روپے، ڈیزل 4روپے سستا کر دیا گیا، پیٹرول کی نئی قیمت 256 روپے13 پیسے جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 263 روپے95 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں‌ آئندہ 15 روز کے لیے کمی کا اعلان کردیا گیا ہے، جس کے تحت آئندہ 15روز کیلئے پیٹرول ایک روپے جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں‌4 روپے فی لیٹر کمی کر دی گئی. اس اعلامیہ کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت ایک روپے کمی کے بعد 256 روپے13 پیسے فی لیٹر جبکہ 4 روپے کمی کے بعد ہائی سپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 263 روپے95 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔
وفاقی حکومت کی جانب سے لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 5 روپے 25 پیسے فی لیٹر کمی کا اعلان کیا گیا ہے، لائٹ ڈیزل آئل کی نئی قیمت 155 روپے81 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔ مٹی کے تیل کی قیمت میں 3 روپے 20 پیسے فی لیٹر کمی کر دی گئی ہے، جس کے ساتھ ہی مٹی کا تیل فی لیٹر 171 روپے65 پیسے کا ہو گیا ہے۔
وفاقی وزارت خزانہ کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ یاد رہے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے کر دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  عمران خان کیخلاف توہین عدالت کی درخواست سماعت کیلئے مقرر