خصوصی افراد کیلئے مالی امداد

معذور و خصوصی افراد کیلئے مالی امداد کا اعلان، 10 ہزار تک کے چیک تقسیم

ویب ڈیسک: معذور و خصوصی افراد کیلئے مالی امداد کا اعلان کرتے ہوئے ڈیڈک چیئرمین نوشہرہ اور رکن صوبائی اسمبلی حاجی زرعالم خان کی جانب سے معذوت و خصوصی افراد میں 10 ہزار تک کے چیک تقسیم کر دیئے گئے۔
ذرائع کے مطابق ڈیڈک چیئرمین نوشہرہ نے کہا ہے کہ بانی چیئرمین عمران خان اور وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین خان گنڈاپور کے ویژن کے مطابق معذور اور خصوصی افراد کیلئے مالی امداد کا اعلان کرتے ہوئے ان میں امدادی رقوم کے چیک تقسیم کر دیئے گئے ہیں۔
حاجی زرعالم خان نے کہا کہ عمران خان کے ویژن کے مطابق پختونخوا میں اب ہر قسم کے لوگوں کو مالی امداد فراہم کی جائے گی اور ان کا باقاعدہ خیال رکھا جائے گا۔ اب نہ صرف نوشہرہ بلکہ پورے صوبے میں معذور و خصوصی افراد کیلئے نئے پروگرام شروع کررہے ہیں تاکہ یہ لوگ معاشرے میں کسی پر بوجھ نہ بنیں۔
یاد رہے کہ محکمہ سوشل ویلفئیر کے تحت بروز بدھ کو ڈی ایچ کیو ہسپتال میں رجسٹریشن جاری ہے ۔ ممبر صوبائی اسمبلی نے مزید کہا کہ رمضان پیکج میں معذور و خصوصی افراد کیلئے خصوصی کوٹہ رکھا جائے گا۔

مزید پڑھیں:  پشاور اور کرک میں 5دہشت گرد حملے، 3پولیس ،1ایف سی اہلکار شہید