باٹا پہاڑ میں اچانک اگ بھڑک

مالاکنڈ: باٹا پہاڑ میں اچانک اگ بھڑک اٹھی، مورچے خالی کرالئے

ویب ڈیسک: ضلع مالاکنڈ کے باٹا پہاڑ میں اچانک اگ بھڑک اٹھی، جو کہ تیزی سے پھیل رہی ہے، آگ کی تیزی کو دیکھتے ہوئے ایف سی کے مورچے خالی کرالئے گئے۔ تفصیلات کے مطابق ضلع مالاکنڈ میں باٹا پہاڑ میں اگ کی وجہ سے پہاڑی میں قائم فرنٹیر کانسٹیبلری کے مورچے خالی کرا دیئے گئے، آگ بجھانے میں ریسکیو ٹیمیں مصروف ہیں۔
اگ نے پورے جنگل کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، اس حوالے سے ایف سی ذرائع نے بتایا ہے کہ اچانک لگنے والی اس آگ نے پہاڑ میں قایم ایف سی مورچوں تک کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، جس کی وجہ سے ایف سی جوانوں نے مورچے خالی کرا لئے۔ یاد رہے ضلع مالاکنڈ کے باٹا پہاڑ میں اچانک اگ بھڑک اٹھی، جو کہ تیزی سے پھیل رہی ہے.

مزید پڑھیں:  صحافی وحید مراد 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے