ویب ڈیسک: ضلع ایبٹ آباد میں نوکری سے نکالنے پر نوجوان نے خودکشی کر لی، اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ حکومت کی جانب سے یوٹیلیٹی سٹور کے ڈیلی ویجز ملازمین کو نوکریوں سے برطرف کرنے کے لیٹرز جاری کئے گئے تھے، جس میں سٹور ملازم جنید قریشی کا نام بھی شامل تھا۔
حکومتی لیٹر موصول ہوتے ہی نوکری سے نکالنے پر جنید قریشی نامی نوجوان نے دلبرداشتہ ہو کر خودکشی کو لی، یاد رہے کہ جنید قریشی 13 سال سے یوٹیلٹی سٹور میں ملازمت کر رہے تھے۔
