ریاست چیلنج کرنے کی اجازت کسی

ریاست چیلنج کرنے کی اجازت کسی کو نہیں دیں گے، بلاول بھٹو زرداری

ویب ڈیسک: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے میونخ سکیورٹی کانفرنس میں شرکت کے موقع پر کہا ہے ریاست چیلنج کرنے کی اجازت کسی کو نہیں دیں گے۔
میڈیا سے غیررسمی بات چیت کے دوران بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہمارے سامنے بڑے چیلنجز ہیں اور ہم چیلنجز سے نمٹ رہے ہیں، یہ بات آن دی ریکارڈ ہے کہ ماضی میں بھی ہم دہشت گردی کا مقابلہ کرتے ہوئے کامیاب رہے ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ہر پاکستانی کی طرح میں بھی اپنے ملک کی بہتری چاہتا ہوں، جس کیلئے کوششیں بھی کر رہے ہیں، لیکن ریاست چیلنج کرنے کی اجازت کسی کو نہیں دیں‌گے۔

مزید پڑھیں:  امریکا کے ساتھ بالواسطہ مذاکرات ہو سکتے ہیں، ایران