ٹرمپ کے غزہ پر قبضہ

ٹرمپ کے غزہ پر قبضہ کے بیان پر لندن میں شدید احتجاج

ویب ڈیسک: ٹرمپ کے غزہ پر قبضہ کے بیان پر لندن میں شدید احتجاج دیا جا رہا ہے، اس دوران ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے احتجاج کیا، ان لوگوں میں مقامی افراد کی تعداد سب سے زیادہ ہے۔
تفصیلات کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ پر قبضہ اور فلسطینیوں کی بےدخلی کے منصوبے کے خلاف لندن میں ہزاروں افراد نے احتجاجی مارچ کیا، اور فلسطینی پرچم لہراتے ہزاروں افراد نے امریکی سفارت خانے کے باہر مظاہرہ کیا۔ اس موقع پر مظاہرین نے امریکی صدر اور اسرائیل کے خلاف قبضہ نہیں آزادی، غزہ برائے فروخت نہیں، نسلی صفائی نامنظور کے نعرے لگائے، اس موقع پر آس پاس کے دیگر علاقوں سے بھی لوگوں نے اس احتجاجی مارچ میں شرکت کی۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنا منصوبہ بتاتے ہوئے چند دن قبل کہا تھا کہ غزہ کےلوگوں کو کسی اور جگہ منتقل کیا جائے گا جبکہ اس علاقے کی کمان ہمارے پاس ہوگی، اس سلسلے میں‌اردن اور مصر سے بات ہورہی ہے، تاہم اردن اور مصر نے یہ منصوبہ یکسر مسترد کرتے ہوئے فلسطینیوں کو پناہ دینے سے انکار کر دیا۔
ٹرمپ نے اسرائیل کے حق میں‌بیان دے کر اپنے انتخابی مہم کی پہلی شرط ہی فراموش کر دی، جس میں‌انہوں نے غزہ کا مسئلہ حل کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی، اور اب خود ایک قدم آگے بڑھ کر صیہونیوں کا ساتھ دینے لگا ہے.

مزید پڑھیں:  پی ٹی آئی کا قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کرنےکافیصلہ