Waqar Hassan11

پاکستان کی پہلی ٹیسٹ ٹیم کے آخری رکن چل بسے

پی سی بی کے مطابق ٹیسٹ بیٹسمین وقار حسن 1932ء میں بھارتی پنجاب کے شہر امرتسر میں پیدا ہوئے تھے، ان کا انتقال 87 برس کی عمر میں کراچی میں ہوا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے اعلامیے کے مطابق وقار حسن پاکستان کی سب سے پہلی ٹیسٹ ٹیم کا حصہ تھے، جس نے 1952ء میں بھارت کیخلاف دہلی میں پہلا ٹیسٹ میچ کھیلا تھا، قومی ٹیم نے اس ٹوور میں 5 ٹیسٹ میچز کھیلے تھے، جس میں وقار حسن نے مجموعی طور پر 357 رنز بنائے تھے۔

مزید پڑھیں:  قومی ٹیم کی قیادت ایک بار پھر بابراعظم جو ملنے کا امکان

پی سی بی کے مطابق وقار حسن 1954ء میں انگلینڈ کیخلاف 24 رنز کی تاریخی کامیابی حاصل کرنیوالی ٹیم کا بھی حصہ تھے، انہوں نے 1959ء میں ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لی، اپنے کیریئر میں 21 ٹیسٹ میچز میں وقار حسن نے ایک ہزار 71 رنز بنائے تھے، جس میں ایک سنچری بھی شامل تھی۔

مزید پڑھیں:  پاکستان سمیت دنیا بھر میں تھیٹر کا عالمی دن

وقار حسن 83-1982ء میں قومی کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی کے چیئرمین بھی رہ چکے ہیں۔

چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے پہلی قومی ٹیسٹ ٹیم کے رکن کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج پاکستان کرکٹ کیلئے افسوسناک دی ہے، ہم پاکستان کو دنیائے کرکٹ کے نقشے تک پہنچانے والے اپنے آخری ہیرو سے محروم ہوگئے۔