رستم کے پہاڑی علاقہ ملندری

رستم کے پہاڑی علاقہ ملندری میں آپریشن، بھاری ہتھیار برآمد

ویب ڈیسک: رستم کے پہاڑی علاقہ ملندری میں سرچ آپریشن کے دوران بھاری ہتھیار برآمد کر لئے گئے۔ قوم حمزہ خیل اور خماری خیل کے درمیان آراضی تناذغہ کے باعث ان کے مابین فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا۔
آپریشن کے دوران 189 عدد دشکہ کارتوس، 8 عدد مارٹر گولہ جبکہ 26 عدد مارٹر گولہ فیوز برآمد کئے گئے، اس کے علاوہ 290 عدد خالی ہول کارتوس جبکہ 1 مارٹر گن بھی پولیس نے تحویل میں لے لی۔ ایس پی رورل کا کہنا ہے کہ مذکورہ اسلحہ پہاڑی سلسلہ ملندری کے مورچوں سے چھپایا گیا تھا۔

مزید پڑھیں:  شہداء کی لازوال قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، محسن نقوی