چیمپئنزٹرافی کی افتتاحی تقریب کا انعقاد

چیمپئنزٹرافی کی افتتاحی تقریب کا انعقاد، قومی و انٹرنیشنل کرکٹرز کی شرکت

ویب ڈیسک: آئی سی سی چیمپئنزٹرافی کی افتتاحی تقریب کا انعقاد لاہور میں منعقد ہوا ، جس میں‌قومی اور انٹرنیشنل کرکٹر اور آئی سی سی کے سابق سی ای او نے شرکت کی۔ میگا ایونٹ کی افتتاحی تقریب لاہور کے شاہی قلعہ میں منعقد ہوئی۔
ذرائع کے مطابق لاہور کے شاہی قلعہ گراؤنڈ میں چیمپئنز ٹرافی کی افتتاحی تقریب میں صوبائی وزیر کھیل فیصل ایوب کھوکھر، اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان بھی شریک ہوئے۔چیئرمین پی سی بی محسن نقوی، پاکستان کے لیے چیمپئنز ٹرافی جیتنے والے سابق کپتان سرفراز احمد کے علاوہ دیگر سابق کرکٹرز نے تقریب میں شرکت کی۔
آئی سی سی چیمپئنزٹرافی کی افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں‌شرکت کیلئے نیوزی لینڈ کے ٹم ساؤتھی اور ساؤتھ افریقہ کے کرکٹر ڈومنی بھی موجود تھے۔
تقریب میں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)، انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے ہائی آفیشلز کے علاوہ سیاسی اور سابق کرکٹرز کو بھی مدعو کیا گیا ہے، پاکستان کے معروف گلوکار عاطف اسلم چیمپئنز ٹرافی کا آفیشل ترانہ گائیں گے۔پی سی بی چیئرمین کے ایڈوائزر عامر میر اور وہاب ریاض کے علاوہ 2017 میں چیمپئنز ٹرافی جیتنے والی قومی ٹیم کے کھلاڑی شاہی قلعہ پہنچ گئے۔
کراچی میں ایونٹ کی افتتاحی تقریب 19 فروری کو ہوگی، تقریب کے لیے ریہرسل جاری ہے، پاک فضائیہ کے طیاروں نے فلائی پاسٹ کا مظاہرہ بھی کیا۔ یاد رہے کہ کھلاڑیوں میں سرفراز احمد ، جنید خان ، حسن علی ، اظہر علی،محمد عامر ،وہاب ریاض ، شاداب خان اور عماد وسیم اور حارث سہیل شاہی قلعہ پہنچے۔ اس کے علاوہ سابق جنوبی افریقن بلے باز جے پی ڈومنی اور کیوی فاسٹ باؤلر ٹم ساؤتھی بھی شاہی قلعہ پہنچ گئے۔

مزید پڑھیں:  مصطفی عامر قتل کیس میں پراسیکیوٹر کو دھمکیاں موصول