pesco

شدید بارش اندھی وطوفان اور ٹیکنیکل فالٹس کی وجہ سے صوبے کے کئی مقامات پر پسکو کے165 فیڈرزسے بجلی کی فراہمی متاثر

پشاور: پسکو ترجمان کے مطابق شدید بارش اندھی وطوفان اور ٹیکنیکل فالٹس کی وجہ صوبے کے کئی مقامات پر پسکو کے165 فیڈرز سے صارفین کو بجلی کی فراہمی متاثر ہو گئی ہے ، تفصیلات کے مطابق پشاور سرکل کے42 ۔خیبر سرکل 36. مردان سرکل35۔بنوں سرکل 20 صوابی سرکل 3۔ ابیٹ آباد سرکل 10۔مانسہرہ سرکل 5 اور سوات سرکل کے 14 فیڈرز  سے بجلی کی فراہمی متاثر ہوئی ہے ،

مزید پڑھیں:  گندھارا یونیورسٹی کے 8 ویں کانووکیشن کا انعقاد، طلبہ میں گولڈ میڈلز بھی تقسیم

پسکو ترجمان کے مطابق پسکوعملے نے فوری طور پر بحالی کا کام شروع کردیا ہے ، پسکو چیف محمد جبار خان نے کورنا سے بچاو اور کام پر مکمل احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے متاثرہ علاقوں کی بجلی جلد بحال کرنے کے احکامات دیئے ہیں ، پسکو فیلڈ کارکنان متاثرہ علاقوں کو بجلی کی جلد سے جلد بحالی کے لئے مصروف ہیں اوربہت جلد تمام متاثرہ فیڈرز سے بجلی کی فراہمی بحال کر دی جائے گی ۔

مزید پڑھیں:  پختونخوا کابینہ میں بجٹ منظوری، پشاور ہائیکورٹ کا ایڈووکیٹ جنرل کو نوٹس