زیلنسکی روس یوکرین امن مذاکرات

زیلنسکی روس یوکرین امن مذاکرات کا حصہ ہوں گے، ٹرمپ

ویب ڈیسک: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ زیلنسکی روس یوکرین امن مذاکرات کا حصہ ہوں گے، اس جنگ کو روکنے کیلئے بھرپور کوششیں کر رہے ہیں۔
صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ یوکرینی صدر زیلنسکی روس یوکرین امن مذاکرات کا حصہ ہوں گے، جنگ کوانے کے حوالے سے روسی ہم منصب سے جلد ملاقات کا امکان ہے، اس سلسلے میں اعلیٰ امریکی قیادت روسی حکام سے مذاکرات کرنے سعودی عرب جا رہی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ امن کے حوالے سے روسی صدر پیوٹن کی رائے ابھی ظاہر نہیں ہوئی۔ جس سے اندازہ کیا جا سکے کہ ان کے کیا ارادے ہیں، لیکن جب بات چیت ہوگی تو سب سامنے آ جائے گا، ابھی تو یہ بھی معلوم نہیں کہ روس کی طرف سے بات چیت میں کون شریک ہوگا۔
ان کا کہنا ہے کہ یوکرین جنگ خاتمے پر روس اور امریکا کے حکام کی بات چیت سعودی عرب میں ہوگی، جس کیلئے امریکی وزیر خارجہ روانہ ہو چکے ہیں۔

مزید پڑھیں:  سیکیورٹی خدشات، جنوبی اور شمالی وزیرستان اپر میں کرفیو نافذ