ویب ڈیسک: حزب اللہ کے سربراہ نعیم قاسم نے کہا ہے کہ 18فروری تک لبنان سے اسرائیلی فوج کا انخلا ہو جانا چاہئے، معاہدے کے بعد اب ان کا یہاں رکنے کا کوئی قانونی بہانہ باقی نہیں بچا۔
حزب اللہ سربراہ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اسرائیل کے پاس اب کوئی بہانہ نہیں بچا کہ جس کی بدولت وہ لبنان میں رک سکیں، معاہدے کے مطابق 18فروری تک لبنان سے اسرائیلی فوج کا انخلا ہو جانا چاہئے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ 18 فروری کے بعد اسرائیلی فوجی کی لبنانی سرزمین پر موجودگی کو معاہدے کے مطابق قبضہ تصور کیا جائَ گا، جبکہ سب جانتے ہیں کہ قانون کے مطابق قبضہ کرنے والوں سے کیسے نمٹا جاتا ہے۔
یاد رہے اکتوبر 2023 میں اسرائیل فوج حزب اللہ کے خلاف کارروائیوں کیلئے جنوبی لبنان میں داخل ہوئی تھی، جبکہ اب معاہدے ہو جانے کے بعد انہیں واپس جانے کا کہا جا رہا ہے۔
