شعیب شاہین پر حملہ فواد چوہدری

شعیب شاہین پر حملہ فواد چوہدری کا مجرمانہ اقدام ہے، پی ٹی آئی کور کمیٹی

ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف کی کور کمیٹی کی جانب سے شعیب شاہین پر حملہ فواد چوہدری کا مجرمانہ اقدام قرار دیدیا، فواد چوہدری کے نفرت انگیز رویے کی مذمت اور شعیب شاہین کی مکمل سپورٹ اور حمایت کا اعادہ کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری اور تحریک انصآف کے رہنما شعیب شاہین کے درمیان جھگڑے پر ردعمل دیتے ہوئے پی ٹی آئی کور کمیٹی کی جانب سے فواد چوہدری کا اقدام کو مجرمانہ فعل قرار دے دیا گیا ہے۔
پی ٹی آئی سیاسی کمیٹی کی جانب سے کہا گیاہے کہ فواد چوہدری کا حملہ مجرمانہ اقدام ہے، سابق وفاقی وزیر سے ماضی میں بھی ایسے کئی واقعات منسوب ہیں۔ اس سلسلے میں مزید بتایا گیا کہ فواد چوہدری کے اس نفرت انگیز رویے کی مذمت جبکہ شعیب شاہین کی مکمل حمایت کا اعادہ کیا جاتا ہے۔
پاکستان تحریک انصاف کے سیاسی کمیٹی کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ فواد چوہدری کسی فورم پر خود کو پی ٹی آئی کے نمائندےکے طور پر پیش کرنے کے مجاز نہیں، یاد رہے گزشتہ روز اڈیالہ جیل میں پیشی کے دوران شعیب شاہین اور فواد چوہدری میں جھگڑا ہوا تھا۔
یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی کور کمیٹی کی جانب سے شعیب شاہین پر حملہ فواد چوہدری کا مجرمانہ اقدام قرار دیدیا، فواد چوہدری کے نفرت انگیز رویے کی مذمت اور شعیب شاہین کی مکمل سپورٹ اور حمایت کا اعادہ کیا گیا۔

مزید پڑھیں:  امریکہ میں غیر قانونی تارکین وطن کیخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ