ویب ڈیسک: مسلم لیگ نون کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہےکہ بانی پی ٹی آئی عمران خان آرمی چیف کو خط لکھ کر فوج کو سیاست میں شامل کرنا چاہتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ نون کے رہنما اوار وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی قیادت کو چاہئے کہ خط آرمی چیف کی بجائے وزیراعظم کو لکھیں، کیونکہ ملکی سیاسی معاملات کے حوالے سے شکایات کا مرکزی ڈاک خانہ وزیراعظم کا دفتر ہوتا ہے۔
نارووال کے مسلم گرلز کالج میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ اگار پاکستان تحریک انصاف کی قیادت اور بانی پی ٹی آئی سنجیدہ ہیں اور اُن کے پاس تجاویز یا شکایات ہیں تو وزیراعظم کو خط لکھیں۔ عمران خان کے خط کا جواب آرمی چیف دے چکے، ملکی سیاسی معاملات کا مرکزی ڈاک خانہ وزیراعظم کا دفتر ہوتا ہے۔
مسلم لیگ نون کے رہنما احسن اقبال کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان آرمی چیف کو خط لکھ کر فوج کو سیاست میں شامل کرنا چاہتے ہیں۔
