ڈی آئی خان پشاور موٹر وے

ترقیاتی پروگرام میں ڈی آئی خان پشاور موٹر وے کیلئے فنڈز مختص کرنے کا فیصلہ

ویب ڈیسک: مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم نے کہا ہے کہ ڈی آئی خان پشاور موٹر وے کیلئے فنڈز مختص کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے، جبکہ اس سلسلے میں اراضی خریداری کیلئے فنڈز رکھے جائینگے۔
تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا حکومت نے آئندہ مالی سال کے ترقیاتی پروگرام میں ڈیرہ پشاور موٹر وے کیلئے فنڈز مختص کرنے کا فیصلہ کرلیا، مشیر خزانہ نے کہا ہے کہ ابتدائی طور پر اراضی خریداری کیلئے فنڈز رکھے جائینگے جبکہ منصوبے کو شروع کرنے کیلئے مختلف تجاویز بھی زیر غور ہیں۔
مشیر خزانہ مزمل اسلم نے اس حوالے سے پی ٹی آئی خیبر پختونخوا کے ایکس سپیس میں بتایا کہ ڈیرہ اسماعیل خان سے پشاور تک موٹر وے کیلئے صوبائی حکومت کی جانب سے فنڈز مختص کرنے کا فیصلہ ہوگیا ہے، منصوبے کیلئے بین الاقوامی امدادی اداروں کیساتھ رابطے میں ہیں، جبکہ اس منصوبے کو شروع کرنے کیلئے پبلک پرائیوٹ پارٹنر شپ کے تحت بھی جائزہ لیا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ منصوبے کو شروع کرنے کیلئے صوبائی حکومت اپنے وسائل سے فنڈز خرچ کریگی جس سے ترقیاتی اداروں کے اعتماد میں اضافہ ہوگا پشاور اور ڈیرہ دونوں مقامات پر اراضی خریداری کیلئے سالانہ ترقیاتی پروگرام میں فنڈز مختص کرینگے جس سے موٹر وے پر کام شروع ہو جائیگا۔مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم نے کہا ہے کہ ڈی آئی خان پشاور موٹر وے کیلئے فنڈز مختص کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے، جبکہ اس سلسلے میں اراضی خریداری کیلئے فنڈز رکھے جائینگے۔

مزید پڑھیں:  مصطفی عامر قتل کیس: ملزم ارمغان حوالہ ہنڈی میں ملوث نکلا، مقدمہ درج