کینگروز بھی پاکستان پہنچ گئے

چمپئنز ٹرافی میں شرکت کرنے کینگروز بھی پاکستان پہنچ گئے

ویب ڈیسک: آئی سی سی چمپئنز ٹرافی میں شرکت کرنے کینگروز بھی پاکستان پہنچ گئے، میگا ایونٹ میں ان کا پریکٹس سیشن بھی شیڈول کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق آسٹریلوی کرکٹ ٹیم چمپئنز ٹرافی میں شرکت کرنے کیلئے پاکستان کے شہر لاہور پہنچ گئی ہے، کھلاڑیوں نے اس سے قبل کامیابی کے بعد اس ایونٹ میں بھی کامیابی کا سفر جاری رکھنے کا عندیہ دیا ہے۔
چمپئنز ٹرافی میں کینگروز کا پہلا میچ 22 فروری کو لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں رکھا گیا ہے جہاں ان کا مقابلہ ایشز حریف انگلینڈ سے ہوگا۔

مزید پڑھیں:  ڈی آئی خان: بھائی کی بھائی پر فائرنگ کے باعث 4 افراد جاں بحق