ویب ڈیسک: صوبہ سندھ کے وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ سیہون حادثے پر پنجاب حکومت نے سیاست کرنے کی کوشش کی، سندھ حکومت نے اس روڈ کے لیے 7 ارب روپے دیے تھے لیکن اب تک اس پر کوئی کام نہیں ہوا۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ ن لیگ کی نااہلی سے قومی شاہراہوں پر حادثات پیش آ رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت میں ن لیگی اراکین سب سے زیادہ ہیں، اگر روڈز مکمل نہیں ہوئے تو یہ لیگی اراکین پر مشتمل وفاقی حکومت کی نااہلی ہے، پنجاب کی وزیر اطلاعات جب شعلہ بیانی کرتی ہیں تو سمجھ لیں کہ اس کا جواب بھی آئے گا۔ سندھ اسمبلی کے اجلاس میں گورنر کی جانب سے اعتراضات کے باوجود جو بلز واپس کیے گئے تھے، سب جلد منظور کر لیے جائیں گے۔
وزیر اطلاعات نے سیہون روڈ پر انسانی جانوں کے ضیاع کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت نے اس روڈ کے لیے 7 ارب روپے دیے تھے لیکن اب تک اس پر کوئی کام نہیں ہوا، ن لیگ کی نااہلی سے قومی شاہراہوں پر حادثات پیش آ رہے ہیں۔
