10سالہ سزا پانے والا ملزم رہا

شواہد میں سقم پر منشیات میں 10سالہ سزا پانے والا ملزم رہا

ویب ڈیسک: شواہد میں سقم پر منشیات میں 10سالہ سزا پانے والا ملزم رہا، سزا کالعدم قرار دیدی گئی۔
سپریم کورٹ نے منشیات کیس میں ملزم محمد اقبال کی سزا کالعدم قرار دیتے ہوئے اسے رہا کرنے کا حکم دے دیا، ملزم کی 10 سال قید کی سزا ختم کر دیدی گئی۔ سماعت کے دوران جسٹس مسرت ہلالی نے سرکاری وکیل سے استفسار کیا کہ 1400 گرام منشیات برآمد ہونے پر سرکار کا کیا مؤقف ہے؟ سرکاری وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ منشیات میرپور خاص سے برآمد ہوئے تھے۔
جسٹس مسرت ہلالی نے کیس میں تاخیر پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ منشیات کو 15 دن کی تاخیر سے فارنزک لیب بھجوایا گیا۔ انہوں نے مزید ریمارکس دیے کہ آج بینچ میں دو پٹھان جج موجود ہیں، ہم پٹھان تو پہلے ہی منشیات میں بدنام ہیں۔ بعد ازاں عدالت نے شواہد میں سقم کی بنیاد پر 10سالہ سزا پانے والا ملزم رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

مزید پڑھیں:  ہیٹ ویو: آسٹریلیا میں میچ کے دوران مقامی کرکٹر انتقال کر گیا