قافلے پر فائرنگ کا نوٹس

کرم میں قافلے پر فائرنگ کا نوٹس، سخت کارروائی کی جائے گی، بیرسٹر سیف

ویب ڈیسک: مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا کابینہ نے کرم میں قافلے پر فائرنگ کا نوٹس لے لیا، امن سبوتاژ کرنے کی اجازت کسی کو نہیں دینگے، ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائیگی۔
انہوں نے کہا کہ صوبائی کابینہ اجلاس میں کرم کے مجموعی حالات کا جائزہ لیا گیا، وزیراعلٰی سردار علی آمین گنڈاپور نے شرپسند عناصر کے خلاف سخت ایکشن لینے کی ہدایت کی ہے۔کرم میں قافلے پر فائرنگ کا نوٹس لیتے ہوئے ان کا کہنا ہے کہ علاقے میں کچھ شرپسند عناصر امن خراب کرنے کی مذموم کوششیں کر رہے ہیں، تاہم امن سبوتاژ کرنے کی اجازت کسی کو نہیں دیں گے، سخت کارروائی کی جائے گی۔
ان کا کہنا ہے کہ علی آمین گنڈاپور کی سربراہی میں حکومت صدیوں سے جاری تنازعے کو بہت بردباری سے دیکھ رہی ہے، گرینڈ جرگے کے ذریعے دونوں فریقین کے درمیان معاہدے طے پا چکے ہیںم جس سے علاقے میں امن کے قیام کا قوی امکان ہے۔ بیرسٹر ڈاکٹر سیف۔نے بتایا کہ علاقے میں امن کی بحالی کے لئے بنکرز کی مسماری کا عمل تیزی سے جاری ہے، اہالیان علاقہ امن کی بحالی میں انتظامیہ اور حکومت کا ساتھ دیں۔

مزید پڑھیں:  افغان مہاجرین کی واپسی، عارضی کیمپ قائم کرنے کا فیصلہ