نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے پولیس

ہری پور، نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے پولیس اہلکار زخمی، ہسپتال منتقل

ویب ڈیسک: ضلع ہری پور کے تھانہ سٹی کی حدود میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے پولیس اہلکار زخمی ہو گیا، اس حوالے سے پولیس ذرائع نے بتایا ہے کہ نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے عمر منظور نامی پولیس اہلکار کو ٹراما سنٹر منتقل کر دیا گیا ہے۔
پولیس رپورٹ کے مطابق پولیس اہلکار کو شدید زخمی ہونے کی وجہ سے ہری پور سے ایبٹ اباد ریفر کر دیا گیا، جبکہ پولیس نے واقعہ کے بعد تھانہ سٹی پولیس کی ملزمان کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر ناکہ بندیاں کرنے سمیت چھاپہ زنی کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔

مزید پڑھیں:  سانحہ کوئٹہ،میرے استعفے سے معاملہ حل ہوتا ہےتوحاضرہوں،خواجہ آصف