1f361272 bf1f 497c b640 cf8520a8b27e

صوبے میں کرونا وبا کی موجودہ صورتحال کے تناظر میں گورنر خیبر پختونخوا اور کور کمانڈر پشاور کی اہم ملاقات

پشاور:گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان سے کور کمانڈر پشاور لیفٹینینٹ جنرل نعمان محمود کی گورنر ہاؤس میں ملاقات
ملاقات میں صوبہ کی امن و امان کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال،صوبے میں کرونا وبا کی موجودہ صورتحال اور حکومتی ایس او پیز پر عملدرآمد سے متعلق بھی تبادلہ خیال

مزید پڑھیں:  پشاور، شیخ جنید آباد کا علاقہ کوڑا دان بن گیا، بچوں کا پارک بھی متاثر

ملاقات میں کرونا متاثرہ علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن اور کرونا ریلیف سرگرمیوں سے متعلق امور بھی زیر غور رہے۔

گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان کا کہنا تھا کہ احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد سے کورونا وبا کو شکست دی جا سکتی ہے، کرونا وبا سے نمٹنے میں متعلقہ سول و عسکری اداروں کی مشترکہ کوششیں قابل تحسین ہیں،کرونا صورتحال میں سول و عسکری اداروں کے اقدامات کامقصد عوام کی زندگیوں کو کورونا وائرس سے محفوظ بنانا ہے.

مزید پڑھیں:  خیبر پختونخوا، خالی نشستوں پر ضمنی انتخابات 21 اپریل کو ہوں گے